Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 134 (سنن النسائي)

[134]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ أَبِيہِ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا تَوَضَّأَ أَخَذَ حَفْنَةً مِنْ مَاءٍ فَقَالَ بِہَا ہَكَذَا وَوَصَفَ شُعْبَةُ نَضَحَ بِہِ فَرْجَہُ فَذَكَرْتُہُ لِإِبْرَاہِيمَ فَأَعْجَبَہُ قَالَ الشَّيْخُ ابْنُ السُّنِّيِّ الْحَكَمُ ہُوَ ابْنُ سُفْيَانَ الثَّقَفِيُّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ

حضرت سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ جب وضو فرماتے تو پانی کا ایک چلو لیتے اور اسے ایسے کرتے۔شعبہ نے اس کا طریقہ بیان کرتے ہوئے کہا: یعنی اپنی شرمگاہ پر چھڑک لیتے۔میں نے یہ بات ابراہیم نخعی کو بتائی تو انھوں نے اسے بہت سراہا۔شیخ ابن سنی رحمہ اللہ نے کہا: (سند میں مذکور) حکم سے مراد حکم بن سفیان ثقفی ہیں۔(حکم بن سفیان کو بعض راویوں نے سفیان بن حکم بھی کہا ہے۔یہ صحابی ہیں اور ان سے صرف یہی ایک حدیث منقول ہے۔)