Sunan Al-Nasai Hadith 136 (سنن النسائي)
[136]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ سُلَيْمَانُ بْنُ سَيْفٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَتَّابٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ أَبِي حَيَّةَ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللہُ عَنْہُ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَامَ فَشَرِبَ فَضْلَ وَضُوئِہِ وَقَالَ صَنَعَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَمَا صَنَعْتُ
حضرت ابوحیہ سے منقول ہے،انھوں نے فرمایا: میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا،آپ نے اعضائے وضو کو تین تین دفعہ دھویا،پھر کھڑے ہوکر وضو سے بچا ہوا پانی پیا اور فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ نے ایسے ہی کیا جیسے میں نے کیا۔