Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 139 (سنن النسائي)

[139]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمَلِيحِ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَقْبَلُ اللہُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُہُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ

حضرت ابو ملیح اپنے والد محترم سے بیان کرتے ہیں،انھوں نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کوئی نماز بغیر طہارت (وضو) کے قبول نہیں فرماتا اور نہ حرام مال سے صدقہ قبول فرماتا ہے۔‘‘