Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 140 (سنن النسائي)

[140]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُوسَی بْنِ أَبِي عَائِشَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَسْأَلُہُ عَنْ الْوُضُوءِ فَأَرَاہُ الْوُضُوءَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ ہَكَذَا الْوُضُوءُ فَمَنْ زَادَ عَلَی ہَذَا فَقَدْ أَسَاءَ وَتَعَدَّی وَظَلَمَ

عمرو بن شعیب اپنے باپ اور وہ اپنے دادا سے بیان کرتے ہیں کہ ایک دیہاتی نبی ﷺ کے پاس آیا۔وہ آپ سے وضو کا طریقہ پوچھتا تھا۔آپ نے اسے تین تین دفعہ اعضائے وضو دھو کر دکھائے،پھر فرمایا: ’’وضو اس طرح ہے۔جس نے اس سے زیادہ کیا،اس نے برا کیا،حد سے بڑھا اور ظلم کا ارتکاب کیا۔‘‘