Sunan Al-Nasai Hadith 143 (سنن النسائي)
[143]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا يَمْحُو اللہُ بِہِ الْخَطَايَا وَيَرْفَعُ بِہِ الدَّرَجَاتِ إِسْبَاغُ الْوُضُوءِ عَلَی الْمَكَارِہِ وَكَثْرَةُ الْخُطَا إِلَی الْمَسَاجِدِ وَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ فَذَلِكُمْ الرِّبَاطُ فَذَلِكُمْ الرِّبَاطُ فَذَلِكُمْ الرِّبَاطُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا میں تمھیں ان چیزوں کی خبر نہ دوں جن کے ساتھ اللہ تعالیٰ غلطیاں مٹاتا اور درجات بلند فرماتا ہے؟ (صحابۂ کرام ؓ نے عرض کیا اللہ کے رسول کیوں نہیں؟ آپ نے فرمایاJ مشقت اور ناچاہتے ہوئے وضو مکمل اور اچھی طرح کرنا،مسجد کی طرف دور سے چل کر جانا اور نماز کے بعد اگلی نماز کا (مسجد میں بیٹھ کر) انتظار کرنا۔یہ ہے رباط۔یہ ہے رباط۔یہ ہے رباط۔‘‘