Sunan Al-Nasai Hadith 146 (سنن النسائي)
[146]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ أَنَّ عُثْمَانَ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَا مِنْ امْرِئٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَہُ ثُمَّ يُصَلِّي الصَّلَاةَ إِلَّا غُفِرَ لَہُ مَا بَيْنَہُ وَبَيْنَ الصَّلَاةِ الْأُخْرَی حَتَّی يُصَلِّيَہَا
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ’’جو آدمی وضو کرے اور اچھی طرح کرے،پھر نماز پڑھے،اس کے لیے اگلی نماز تک کے گناہ معاف فرما دیے جاتے ہیں یہاں تک کہ اس نماز کو پڑھ لے۔‘‘