Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 152 (سنن النسائي)

[152]صحیح

صحیح بخاری

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَيَّاشٍ عَنْ أَبِي حَصِينٍ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ كُنْتُ رَجُلًا مَذَّاءً وَكَانَتْ ابْنَةُ النَّبِيِّ ﷺ تَحْتِي فَاسْتَحْيَيْتُ أَنْ أَسْأَلَہُ فَقُلْتُ لِرَجُلٍ جَالِسٍ إِلَی جَنْبِي سَلْہُ فَسَأَلَہُ فَقَالَ فِيہِ الْوُضُوءُ

حضرت علی ؓ فرماتے ہیں کہ مجھے مذی بہت آیا کرتی تھی۔چونکہ نبی ﷺ کی صاحب زادی میرے نکاحم یں تھی،لہٰذا مجھے آپ سے یہ مسئلہ پوچھتے شرم آتی تھی،چنانچہ میں نے اپنے پہلو میں بیٹھے ایک شخص سے کہا کہ آپ سے (یہ مسئلہ) پوچھو۔اس نے آپ سے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’اس کے نکلنے سے وضو واجب ہوتا ہے (غسل نہیں۔‘‘)