Sunan Al-Nasai Hadith 153 (سنن النسائي)
[153] إسنادہ ضعیف
ابو داود (208)
السند منقطع،عروۃ بن الزبیر عن علي مرسل،قالہ أبو حاتم الرازي (المراسیل ص 149 رقم: 541) ولم یدرک المقداد رضي اللہ عنہ
وحدیث مسلم (303) یغني عنہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قُلْتُ لِلْمِقْدَادِ إِذَا بَنَی الرَّجُلُ بِأَہْلِہِ فَأَمْذَی وَلَمْ يُجَامِعْ فَسَلْ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ ذَلِكَ فَإِنِّي أَسْتَحِي أَنْ أَسْأَلَہُ عَنْ ذَلِكَ وَابْنَتُہُ تَحْتِي فَسَأَلَہُ فَقَالَ يَغْسِلُ مَذَاكِيرَہُ وَيَتَوَضَّأُ وُضُوءَہُ لِلصَّلَاةِ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں نے حضرت مقداد رضی اللہ عنہ سے کہا: جب کوئی آدمی اپنی بیوی سے دل لگی کرے اور اسے مذی آ جائے جب کہ اس نے جماع نہیں کیا (تو وہ کیا کرے؟) آپ یہ مسئلہ نبی ﷺ سے پوچھیں کیونکہ آپ کی بیٹی میرے نکاح میں ہے،اس لیے مجھے شرم آتی ہے۔حضرت مقداد نے پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’وہ اپنی شرم گاہ وغیرہ دھو لے اور نماز والا وضو کرلے۔‘‘