Sunan Al-Nasai Hadith 167 (سنن النسائي)
[167]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ عُبَيْدِ اللہِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ لَقَدْ رَأَيْتُمُونِي مُعْتَرِضَةً بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُہَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: (یوں سمجھو کہ) تم مجھے دیکھ رہے ہو کہ میں اللہ کے رسول ﷺ کے سامنے لیٹی ہوتی اور اللہ کے رسول نماز پڑھتے ہوتے۔جب آپ سجدہ کرنے کا ارادہ فرماتے تو میرا پاؤں ہاتھ سے دباتے،میں پاؤں سکیڑ لیتی،پھر آپ سجدہ فرماتے۔