Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 18 (سنن النسائي)

[18]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ قَالَ أَنْبَأَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ شَقِيقٍ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كُنْتُ أَمْشِي مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَانْتَہَی إِلَی سُبَاطَةِ قَوْمٍ فَبَالَ قَائِمًا فَتَنَحَّيْتُ عَنْہُ فَدَعَانِي وَكُنْتُ عِنْدَ عَقِبَيْہِ حَتَّی فَرَغَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے،انھوں نے کہا: میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ ایک قوم کے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے پاس پہنچے تو آپ نے کھڑے کھڑے پیشاب کیا۔(آپ کے پیشاب کرنے سے پہلے) میں ایک طرف ہٹا تو آپ نے مجھے بلایا۔میں آپ کی ایڑیوں کے پاس (دوسری طرف منہ کرکے) کھڑا رہا حتی کہ آپ فارغ ہو گئے۔پھر آپ نے وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔