Sunan Al-Nasai Hadith 184 (سنن النسائي)
[184]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ عَنْ ابْنِ يَسَارٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ شَہِدْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَكَلَ خُبْزًا وَلَحْمًا ثُمَّ قَامَ إِلَی الصَّلَاةِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے روٹی اور گوشت کھایا،پھر نماز کے لیے اٹھ کھڑے ہوئے اور وضو نہیں فرمایا۔