Sunan Al-Nasai Hadith 190 (سنن النسائي)
[190]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي شُعْبَةُ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ قَالَ سَمِعْتُ نَاجِيَةَ بْنَ كَعْبٍ عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّہُ أَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ إِنَّ أَبَا طَالِبٍ مَاتَ فَقَالَ اذْہَبْ فَوَارِہِ قَالَ إِنَّہُ مَاتَ مُشْرِكًا قَالَ اذْہَبْ فَوَارِہِ فَلَمَّا وَارَيْتُہُ رَجَعْتُ إِلَيْہِ فَقَالَ لِي اغْتَسِلْ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی ﷺ کے پاس گیا اور کہا: ابو طالب فوت ہوگئے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اسے دبا آؤ۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بلاشبہ وہ مشرک فوت ہوئے ہیں۔آپ نے فرمایا: ’’جاؤ اسے دبا آؤ۔‘‘ جب میں نے انھیں دبا دیا تو میں آپ ﷺ کے پاس آیا۔آپ نے مجھ سے فرمایا: ’’غسل کرو۔‘‘