Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 203 (سنن النسائي)

[203]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّہْرِيُّ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ سَبْعَ سِنِينَ فَاشْتَكَتْ ذَلِكَ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ ہَذِہِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَكِنْ ہَذَا عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا کو سات سال استحاضہ (بے قاعدہ خون) آتا رہا۔انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے اس بات کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا ’’یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو ایک رگ (کا خون) ہے،لہٰذا (حیض ختم ہونے کے بعد) نہا دھو کر نماز وغیرہ پڑھتی رہو۔(خواہ استحاضے کا خون آتا رہے۔‘‘)