Sunan Al-Nasai Hadith 205 (سنن النسائي)
[205]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ وَعَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ خَتَنَةَ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَتَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ اسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي ذَلِكَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ ہَذِہِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَكِنْ ہَذَا عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا جو رسول اللہ ﷺ کی سالی اور حضرت عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں،وہ سات سال تک استحاضہ میں مبتلا رہیں۔انھوں نے نبی ﷺ سے اس کی بابت پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض کا خون نہیں،بلکہ یہ تو کسی رگ کا خون ہے۔تم (حیض ختم ہونے پر) غسل کر لیا کرو اور نماز پڑھا کرو (خواہ استحاضہ جاری رہے۔‘‘)