Sunan Al-Nasai Hadith 209 (سنن النسائي)
[209] إسنادہ ضعیف
ابو داود (274)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ تَعْنِي أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُہَرَاقُ الدَّمَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَاسْتَفْتَتْ لَہَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ لِتَنْظُرْ عَدَدَ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ مِنْ الشَّہْرِ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَہَا الَّذِي أَصَابَہَا فَلْتَتْرُكْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِكَ مِنْ الشَّہْرِ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ ثُمَّ لِتُصَلِّي
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ کے دور میں ایک عورت کو کثرت سے (خون) استحاضہ آیا کرتا تھا تو حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس کے لیے نبی ﷺ سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’وہ ان دنوں کو یاد کرے جن میں اسے بیماری لگنے سے پہلے حیض آیا کرتا تھا تو مہینے میں سے اتنے دن وہ نماز چھوڑے رکھے۔جب وہ دن گزر جائیں تو وہ غسل کرلے،پھر لنگوٹ باندھ لے اور نماز پڑھنی شروع کر دے۔‘‘