Sunan Al-Nasai Hadith 223 (سنن النسائي)
[223]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ ہِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَخْلَدٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ سَأَلَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَيُّ اللَّيْلِ كَانَ يَغْتَسِلُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَتْ رُبَّمَا اغْتَسَلَ أَوَّلَ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ آخِرَہُ قُلْتُ الْحَمْدُ لِلَّہِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً
حضرت غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ رات کے کس حصے میں غسل فرمایا کرتے تھے؟ انھوں نے فرمایا: آپ کبھی رات کے شروع میں غسل فرماتے اور کبھی آخر میں۔میں نے کہا: ہر تعریف اللہ کی جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی۔