Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 225 (سنن النسائي)

[225]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُجَاہِدُ بْنُ مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنِي مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو السَّمْحِ قَالَ كُنْتُ أَخْدُمُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَكَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ قَالَ وَلِّنِي قَفَاكَ فَأُوَلِّيہِ قَفَايَ فَأَسْتُرُہُ بِہِ

حضرت ابو سمح رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اللہ کے رسول ﷺ کی خدمت کیا کرتا تھا۔جب آپ غسل کا ارادہ فرماتے تو مجھ سے فرماتے: ’’میری طرف اپنی پیٹھ کرلو۔‘‘ میں آپ کی طرف پیٹھ کر لیتا۔اس طرح میں آپ کو پردہ بھی کر دیتا۔