Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 226 (سنن النسائي)

[226]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ مَالِكٍ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِي مُرَّةَ مَوْلَی عَقِيلِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّہَا ذَہَبَتْ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ يَوْمَ الْفَتْحِ فَوَجَدَتْہُ يَغْتَسِلُ وَفَاطِمَةُ تَسْتُرُہُ بِثَوْبٍ فَسَلَّمَتْ فَقَالَ مَنْ ہَذَا قُلْتُ أُمُّ ہَانِئٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِہِ قَامَ فَصَلَّی ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ فِي ثَوْبٍ مُلْتَحِفًا بِہِ

حضرت ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں فتح مکہ کے دن نبی ﷺ کے پاس گئی تو میں نے آپ کو غسل کرتے پایا جب کہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ کو ایک کپڑے سے پردہ کر رکھا تھا۔میں نے سلام کہا تو آپ نے فرمایا: ’’کون؟‘‘ میں نے کہا: ام ہانی! جب آپ غسل سے فارغ ہوئے تو آپ نے ایک کپڑے میں آٹھ رکعات پڑھیں جب کہ وہ (کپڑا) آپ نے کندھوں پر لپیٹ رکھا تھا۔