Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 228 (سنن النسائي)

[228]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ حَفْصٍ سَمِعْتُ أَبَا سَلَمَةَ يَقُولُ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا وَأَخُوہَا مِنْ الرَّضَاعَةِ فَسَأَلَہَا عَنْ غُسْلِ النَّبِيِّ ﷺ فَدَعَتْ بِإِنَاءٍ فِيہِ مَاءٌ قَدْرَ صَاعٍ فَسَتَرَتْ سِتْرًا فَاغْتَسَلَتْ فَأَفْرَغَتْ عَلَی رَأْسِہَا ثَلَاثًا

حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ میں اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا رضاعی بھائی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بھائی نے ان سے نبی ﷺ کے غسل کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے ایک برتن منگوایا جس میں ایک صاع پانی تھا،پھر انھوں نے پردہ لٹکایا اور غسل فرمایا اور اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالا۔