Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 244 (سنن النسائي)

[244]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ عَنْ زَائِدَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَتْنِي عَائِشَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ الْجَنَابَةِ وُضِعَ لَہُ الْإِنَاءُ فَيَصُبُّ عَلَی يَدَيْہِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَہُمَا الْإِنَاءَ حَتَّی إِذَا غَسَلَ يَدَيْہِ أَدْخَلَ يَدَہُ الْيُمْنَی فِي الْإِنَاءِ ثُمَّ صَبَّ بِالْيُمْنَی وَغَسَلَ فَرْجَہُ بِالْيُسْرَی حَتَّی إِذَا فَرَغَ صَبَّ بِالْيُمْنَی عَلَی الْيُسْرَی فَغَسَلَہُمَا ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ ثَلَاثًا ثُمَّ يَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ مِلْءَ كَفَّيْہِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی جَسَدِہِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب غسل جنابت فرماتے تو آپ کے لیے برتن رکھا جاتا،آپ ہاتھوں کو برتن میں ڈالنے سے پہلے ان پر پانی بہاتے۔جب ہاتھ دھو لیتے تو پھر اپنا دایاں ہاتھ برتن میں ڈالتے،پھر دائیں سے پانی ڈالتے اور بائیں سے اپنی شرم گاہ دھوتے۔جب اس سے فارغ ہوتے تو دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈال کر دونوں ہاتھوں کو دھوتے،پھر تین دفعہ کلی کرتے اور ناک میں پانی چڑھاتے،پھر اپنے سر پر تین دفعہ دونوں ہاتھ بھر کر پانی ڈالتے،پھر (باقی) جسم پر بہاتے۔