Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 245 (سنن النسائي)

[245]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا عَنْ غُسْلِ رَسُولِ اللہِ ﷺ مِنْ الْجَنَابَةِ فَقَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُفْرِغُ عَلَی يَدَيْہِ ثَلَاثًا ثُمَّ يَغْسِلُ فَرْجَہُ ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْہِ ثُمَّ يُمَضْمِضُ وَيَسْتَنْشِقُ ثُمَّ يُفْرِغُ عَلَی رَأْسِہِ ثَلَاثًا ثُمَّ يُفِيضُ عَلَی سَائِرِ جَسَدِہِ

حضرت ابو سلمہ سے منقول ہے،انھوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ ﷺ کے غسل جنابت کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے بتایا کہ اللہ کے رسول ﷺ اپنے ہاتھوں پر تین دفعہ پانی ڈالتے،پھر اپنی شرم گاہ دھوتے،پھر اپنے ہاتھ دھوتے،پھر کلی کرتے اور ناک میں پانی چڑھا کر ناک کو صاف کرتے،پھر اپنے سر پر تین دفعہ پانی ڈالتے،پھر اپنے باقی جسم پر پانی بہاتے۔