Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 251 (سنن النسائي)

[251]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ تَمَارَوْا فِي الْغُسْلِ عِنْدَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ إِنِّي لَأَغْسِلُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَمَّا أَنَا فَأُفِيضُ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثَ أَكُفٍّ

حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کچھ لوگوں نے اللہ کے رسول ﷺ کے پاس غسل کے بارے میں اختلاف کیا۔کسی نے کہا کہ میں تو اتنی اتنی دفعہ (سر کو) دھوتا ہوں،چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’میں تو اپنے سر پر صرف تین چلو پانی بہاتا ہوں۔‘‘