Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 252 (سنن النسائي)

[252]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مَنْصُورٍ وَہُوَ ابْنُ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا أَنَّ امْرَأَةً سَأَلْتِ النَّبِيَّ ﷺ عَنْ غُسْلِہَا مِنْ الْمَحِيضِ فَأَخْبَرَہَا كَيْفَ تَغْتَسِلُ ثُمَّ قَالَ خُذِي فِرْصَةً مِنْ مَسْكٍ فَتَطَہَّرِي بِہَا قَالَتْ وَكَيْفَ أَتَطَہَّرُ بِہَا فَاسْتَتَرَ كَذَا ثُمَّ قَالَ سُبْحَانَ اللہِ تَطَہَّرِي بِہَا قَالَتْ عَائِشَةُ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا فَجَذَبْتُ الْمَرْأَةَ وَقُلْتُ تَتَّبِعِينَ بِہَا أَثَرَ الدَّمِ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ ایک عورت نے نبی ﷺ سے غسل حیض کے بارے میں پوچھا تو آپ نے اسے بتایا کہ کیسے غسل کرے،پھر فرمایا: ’’کستوری لگا ہوا روئی کا ایک ٹکڑا لے لو اور اس سے صفائی کرلو۔‘‘ اس نے کہا: اس سے کیسے صفائی کروں؟ آپ نے اپنا چہرہ ڈھانپ لیا اور فرمایا: ’’سبحان اللہ تم اس کے ساتھ صفائی کرلو۔‘‘ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور کہا کہ اسے خون کے نشانات پر لگا لو۔