Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 268 (سنن النسائي)

[268]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا جَرِيرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا لَقِيَ الرَّجُلَ مِنْ أَصْحَابِہِ مَاسَحَہُ وَدَعَا لَہُ قَالَ فَرَأَيْتُہُ يَوْمًا بُكْرَةً فَحِدْتُ عَنْہُ ثُمَّ أَتَيْتُہُ حِينَ ارْتَفَعَ النَّہَارُ فَقَالَ إِنِّي رَأَيْتُكَ فَحِدْتَ عَنِّي فَقُلْتُ إِنِّي كُنْتُ جُنُبًا فَخَشِيتُ أَنْ تَمَسَّنِي فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الْمُسْلِمَ لَا يَنْجُسُ

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب اپنے کسی صحابی کو ملتے تھے تو (مصافحے کے بعد) اسے ہاتھ پھیرتے اور اسے دعا دیتے۔ایک دن صبح کے وقت میں نے آپ کو دیکھا تو میں نے رخ بدل لیا،پھر جب دن اونچا ہوگیا تو میں آپ کے پاس آیا۔آپ نے فرمایا: ’’میں نے تمھیں دیکھا تھا،لیکن تم نے رخ بدل لیا تھا۔‘‘ میں نے کہا: تحقیق میں جنبی تھا۔مجھے خطرہ تھا کہ آپ مجھے ہاتھ لگائیں گے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’تحقیق مسلمان پلید نہیں ہوتا۔‘‘