Sunan Al-Nasai Hadith 271 (سنن النسائي)
[271]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنَ كَيْسَانَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ قَالَ قَالَ أَبُو ہُرَيْرَةَ بَيْنَمَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْمَسْجِدِ إِذْ قَالَ يَا عَائِشَةُ نَاوِلِينِي الثَّوْبَ فَقَالَتْ إِنِّي لَا أُصَلِّي قَالَ إِنَّہُ لَيْسَ فِي يَدِكِ فَنَاوَلَتْہُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ مسجد میں تھے کہ آپ نے فرمایا: ’’اے عائشہ! مجھے کپڑا پکڑاؤ۔‘‘ انھوں نے کہا: میں نماز نہیں پڑھتی (میں حیض سے ہوں۔) آپ نے فرمایا: ’’بے شک وہ (حیض) تمھارے ہاتھ میں نہیں۔‘‘ تو انھوں نے کپڑا پکڑا دیا۔