Sunan Al-Nasai Hadith 280 (سنن النسائي)
[280]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَہُوَ ابْنُ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ ہَانِئٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ شُرَيْحٍ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا سَأَلْتُہَا ہَلْ تَأْكُلُ الْمَرْأَةُ مَعَ زَوْجِہَا وَہِيَ طَامِثٌ قَالَتْ نَعَمْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَدْعُونِي فَآكُلُ مَعَہُ وَأَنَا عَارِكٌ وَكَانَ يَأْخُذُ الْعَرْقَ فَيُقْسِمُ عَلَيَّ فِيہِ فَأَعْتَرِقُ مِنْہُ ثُمَّ أَضَعُہُ فَيَأْخُذُہُ فَيَعْتَرِقُ مِنْہُ وَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ وَضَعْتُ فَمِي مِنْ الْعَرْقِ وَيَدْعُو بِالشَّرَابِ فَيُقْسِمُ عَلَيَّ فِيہِ قَبْلَ أَنْ يَشْرَبَ مِنْہُ فَآخُذُہُ فَأَشْرَبُ مِنْہُ ثُمَّ أَضَعُہُ فَيَأْخُذُہُ فَيَشْرَبُ مِنْہُ وَيَضَعُ فَمَہُ حَيْثُ وَضَعْتُ فَمِي مِنْ الْقَدَحِ
حضرت شریح سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا عورت حیض کی حالت میں اپنے خاوند کے ساتھ کھا پی سکتی ہے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں۔رسول اللہ ﷺ مجھے بلاتے تھے تو میں آپ کے ساتھ کھانا کھاتی جب کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔آپ گوشت والی ہڈی پکڑتے اور مجھے قسم دیتے کہ میں پہلے شروع کروں۔میں اس سے کچھ گوشت نوچتی،پھر میں ہڈی رکھ دیتی،پھر آپ اسے پکڑتے اور اس سے نوچنا شروع فرما دیتے۔اپنا دہن مبارک اسی جگہ رکھتے جہاں میں نے منہ رکھا ہوتا تھا۔اسی طرح آپ پانی منگواتے اور پینے سے پہلے مجھے قسم دیتے کہ میں شروع کروں۔میں پانی پکڑتی اور کچھ پانی پیتی،پھر رکھ دیتی تو آپ پکڑتے اور پینا شروع فرما دیتے۔اور اپنا دہن مبارک پیالے کی اسی جگہ رکھتے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا ہوتا تھا۔