Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 284 (سنن النسائي)

[284]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ ح وَأَنْبَأَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ وَاللَّفْظُ لَہُ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَحْيَی قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ أَنَّ زَيْنَبَ بِنْتَ أَبِي سَلَمَةَ حَدَّثَتْہُ أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ حَدَّثَتْہَا قَالَتْ بَيْنَمَا أَنَا مُضْطَجِعَةٌ مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي الْخَمِيلَةِ إِذْ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حَيْضَتِي فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنَفِسْتِ قُلْتُ نَعَمْ فَدَعَانِي فَاضْطَجَعْتُ مَعَہُ فِي الْخَمِيلَةِ

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دفعہ میں اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی کہ مجھے حیض شروع ہوگیا،چنانچہ میں آہستگی سے اٹھی اور اپنے حیض والے کپڑے پہن لیے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’کیا تمھیں حیض شروع ہوگیا ہےڈ‘‘ میں نے کہا: جی ہاں۔آپ نے مجھے بلایا اور میں آپ کے ساتھ اسی چادر میں لیٹ گئی۔