Sunan Al-Nasai Hadith 285 (سنن النسائي)
[285]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ صُبْحٍ قَالَ سَمِعْتُ خِلَاسًا يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ نَبِيتُ فِي الشِّعَارِ الْوَاحِدِ وَأَنَا طَامِثٌ أَوْ حَائِضٌ فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّي شَيْءٌ غَسَلَ مَكَانَہُ وَلَمْ يَعْدُہُ وَصَلَّی فِيہِ ثُمَّ يَعُودُ فَإِنْ أَصَابَہُ مِنِّي شَيْءٌ فَعَلَ مِثْلَ ذَلِكَ وَلَمْ يَعْدُہُ وَصَلَّی فِيہِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انھوں نے فرمایا: میں اور رسول اللہ ﷺ ایک ہی چادر میں رات گزارتے تھے،حالانکہ میں حیض سے ہوتی تھی،چنانچہ اگر آپ کو مجھ سے کچھ (خونض لگ جاتا تو آپ صرف اتنی جگہ دھو لیتے،زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھتے،پھر (دوبارہ میرے ساتھ) لیٹ جاتے،چنانچہ اگر کچھ (خون) مجھ سے آپ کے پکڑوں کو لگ جاتا تو اسی طرح کرتے،(صرف اتنی جگہ دھوتے) اس سے زائد نہ دھوتے اور اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے۔