Sunan Al-Nasai Hadith 291 (سنن النسائي)
[291]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ لَا نُرَی إِلَّا الْحَجَّ فَلَمَّا كَانَ بِسَرِفَ حِضْتُ فَدَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَنَا أَبْكِي فَقَالَ مَا لَكِ أَنَفِسْتِ فَقُلْتُ نَعَمْ قَالَ ہَذَا أَمَرٌ كَتَبَہُ اللہُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَی بَنَاتِ آدَمَ فَاقْضِي مَا يَقْضِي الْحَاجُّ غَيْرَ أَنَّ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ وَضَحَّی رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ نِسَائِہِ بِالْبَقَرِ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہی کہ ہم اللہ کے رسول ﷺ کے ساتھ نکلے۔ہمارا ارادہ حج ہی کا تھا۔جب آپ مقام سرف پر تھے کہ مجھے حیض شروع ہوگیا۔اللہ کے رسول ﷺ میرے پاس آئے تو میں رو رہی تھی۔آپ نے فرمایا: ’’تمھیں کیا ہوا؟ کیا تمھیں حیض شروع ہوگیا ہے؟‘‘ میں نے کہا: ہاں۔آپ نے فرمایا: ’’یہ چیز اللہ تعالیٰ نے آدم کی بیٹیوں پر لکھ دی ہے،لہٰذا جو کچھ حاجی کریں،وہی تم بھی کرو،صرف بیت اللہ کا طواف نہ کرنا۔‘‘ اللہ کے رسول ﷺ نے (اس حج میں) اپنی بیویوں کی طرف سے گائے ذبح کی