Sunan Al-Nasai Hadith 306 (سنن النسائي)
[306]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَہُمْ أَنَّ أُنَاسًا أَوْ رِجَالًا مِنْ عُكْلٍ قَدِمُوا عَلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَتَكَلَّمُوا بِالْإِسْلَامِ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا أَہْلُ ضَرْعٍ وَلَمْ نَكُنْ أَہْلَ رِيفٍ وَاسْتَوْخَمُوا الْمَدِينَةَ فَأَمَرَ لَہُمْ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِذَوْدٍ وَرَاعٍ وَأَمَرَہُمْ أَنْ يَخْرُجُوا فِيہَا فَيَشْرَبُوا مِنْ أَلْبَانِہَا وَأَبْوَالِہَا فَلَمَّا صَحُّوا وَكَانُوا بِنَاحِيَةِ الْحَرَّةِ كَفَرُوا بَعْدَ إِسْلَامِہِمْ وَقَتَلُوا رَاعِيَ النَّبِيِّ ﷺ وَاسْتَاقُوا الذَّوْدَ فَبَلَغَ النَّبِيَّ ﷺ فَبَعَثَ الطَّلَبَ فِي آثَارِہِمْ فَأُتِيَ بِہِمْ فَسَمَرُوا أَعْيُنَہُمْ وَقَطَعُوا أَيْدِيَہُمْ وَأَرْجُلَہُمْ ثُمَّ تُرِكُوا فِي الْحَرَّةِ عَلَی حَالِہِمْ حَتَّی مَاتُوا
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عکل قبیلے کے کچھ لوگ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے اور کلمۂ اسلام پڑھا،پھر وہ کہنے لگے: اے اللہ کے رسول! ہم اونٹوں والے لوگ ہیں،کھیتی والے نہیں اور انھوں نے مدینے کی آب و ہوا کو ناموافق پایا تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے لیے اونٹوں اور چرواہے کا حکم دیا اور انھیں حکم دیا کہ انم یں چلے جائیں اور ان کے دودھ اور پیشاب پئیں۔پھر جب وہ تندرست ہوگئے اور وہ حرہ کے ایک کنارے میں رہ رہے تھے۔وہ اسلام لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے۔انھوں نے نبی ﷺ کے چرواہے کو قتل کر دیا اور آپ کے اونٹ ہانک کر لے گئے۔رسول اللہ ﷺ کو یہ بات پہنچی تو آپ نے ان کے پیچھے تلاش کرنے والے بھیجے۔آخر کار انھیں پکڑ کر لایا گیا تو مسلمانوں نے ان کی آنکھوں میں گرم سلائیاں پھیریں اور ان کے ہاتھ پاؤں کاٹ دیے،پھر انھیں اسی زخمی حالت میں حرہ میں چھوڑ دیا گیا حتی کہ وہ (تڑپتے تڑپتے) مرگئے۔