Sunan Al-Nasai Hadith 310 (سنن النسائي)
[310]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مِہْرَانَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا صَلَّی أَحَدُكُمْ فَلَا يَبْزُقْ بَيْنَ يَدَيْہِ وَلَا عَنْ يَمِينِہِ وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِہِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِہِ وَإِلَّا فَبَزَقَ النَّبِيُّ ﷺ ہَكَذَا فِي ثَوْبِہِ وَدَلَكَہُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جب تم میں سے کوئی آدمی نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اپنے آگے اور دائیں نہ تھوکے بلکہ اپنے بائیں یا پاؤں کے نیچے تھوکے۔‘‘ ورنہ نبی ﷺ نے تو اس طرح اپنے کپڑے میں تھوک کر کپڑے کو آپس میں مل لیا تھا۔