Sunan Al-Nasai Hadith 317 (سنن النسائي)
[317]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي مَالِكٍ وَعَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی قَالَ كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاہُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ رُبَّمَا نَمْكُثُ الشَّہْرَ وَالشَّہْرَيْنِ وَلَا نَجِدُ الْمَاءَ فَقَالَ عُمَرُ أَمَّا أَنَا فَإِذَا لَمْ أَجِدْ الْمَاءَ لَمْ أَكُنْ لِأُصَلِّيَ حَتَّی أَجِدَ الْمَاءَ فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ أَتَذْكُرُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ حَيْثُ كُنْتَ بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا وَنَحْنُ نَرْعَی الْإِبِلَ فَتَعْلَمُ أَنَّا أَجْنَبْنَا قَالَ نَعَمْ أَمَّا أَنَا فَتَمَرَّغْتُ فِي التُّرَابِ فَأَتَيْنَا النَّبِيَّ ﷺ فَضَحِكَ فَقَالَ إِنْ كَانَ الصَّعِيدُ لَكَافِيكَ وَضَرَبَ بِكَفَّيْہِ إِلَی الْأَرْضِ ثُمَّ نَفَخَ فِيہِمَا ثُمَّ مَسَحَ وَجْہَہُ وَبَعْضَ ذِرَاعَيْہِ فَقَالَ اتَّقِ اللہَ يَا عَمَّارُ فَقَالَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ إِنْ شِئْتَ لَمْ أَذْكُرْہُ قَالَ وَلَكِنْ نُوَلِّيكَ مِنْ ذَلِكَ مَا تَوَلَّيْتَ
حضرت عبدالرحمٰن بن ابزیٰ بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تھے۔ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور کہنے لگا: اے امیر المومنین! بسا اوقات ہم ایک ایک،دو دو مہینے گزار دیتے ہیں اور پانی نہیں ملتا۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تو جب پانی نہیں پاتا،نماز نہیں پڑھتا حتی کہ پانی پالو۔حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہما نے کہا: اے امیر المومنین! کیا آپ کو یاد ہے کہ جب آپ فلاں جگہ میں تھے اور ہم اونٹ چرا رہے تھے تو آپ کو علم ہے کہ ہم جنبی ہوگئے تھے؟ انھوں نے فرمایا: ہاں! چنانچہ میں تو مٹی میںخوب لتھڑا تھا،پھر ہم نبی ﷺ کے پاس آئے۔آپ ہنسے اور فرمایا: ’’تحقیق تجھے (اتنی ہی) مٹی کافی تھی۔‘‘ یہ کہہ کر آپ نے زمین پر ہتھیلیاں ماریں،پھر ان میں پھونکا،پھر وہ ہاتھ اپنے چہرے اور کچھ بازوؤں پر مل لیے۔حضرت عمر رضی اللہ عنہ کہنے لگے: اے عمار! اللہ سے ڈر۔عمار نے کہا: امیر المومنین! اگر آپ چاہیں تو میں یہ واقعہ ذکر نہ کروں۔انھوں نے فرمایا: نہیں،ہم تمھیں ذمے دار بناتے ہیں،اس چیز کا جس کے تم ذمے دار بنے ہو۔