Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 325 (سنن النسائي)

[325]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ أَنَّ مُخَارِقًا أَخْبَرَہُمْ عَنْ طَارِقٍ أَنْ رَجُلًا أَجْنَبَ فَلَمْ يُصَلِّ فَأَتَی النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَہُ فَقَالَ أَصَبْتَ فَأَجْنَبَ رَجُلٌ آخَرَ فَتَيَمَّمَ وَصَلَّی فَأَتَاہُ فَقَالَ نَحْوَ مَا قَالَ لِلْآخَرِ يَعْنِي أَصَبْتَ

حضرت طارق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی جنبی ہوگیا (اور اسے پانی نہ ملا) تو اس نے نماز نہ پڑھی۔پھر وہ نبی ﷺ کے پاس آیا اور آپ کو یہ بات بتائی تو آپ نے فرمایا: ’’تو نے ٹھیک کیا۔‘‘ ایک اور آدمی جنبی ہوگیا تو اس نے تیمم کرکے نماز پڑھ لی۔وہ آپ کے پاس آیا تو اسے بھی آپ نے وہاں کہا جو دوسرے کو کہا تھا،یعنی تو نے ٹھیک کیا۔