Sunan Al-Nasai Hadith 328 (سنن النسائي)
[328]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَمْرٍو قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ وَكَانَ مِنْ الْعَابِدِينَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ أَبِي نَوْفٍ عَنْ سَلِيطٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ مَرَرْتُ بِالنَّبِيِّ ﷺ وَہُوَ يَتَوَضَّأُ مِنْ بِئْرِ بُضَاعَةَ فَقُلْتُ أَتَتَوَضَّأُ مِنْہَا وَہِيَ يُطْرَحُ فِيہَا مَا يُكْرَہُ مِنْ النَّتَنِ فَقَالَ الْمَاءُ لَا يُنَجِّسُہُ شَيْءٌ
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نبی ﷺ کے پاس سے گزرا جب کہ آپ بضاعہ کے کنویں کے پانی سے وضو فرما رہے تھے۔میں نے کہا: کیا آپ اس پانی سے وضو کرتے ہیں،حالانکہ اس میں بعض ناپسندیدہ گندی چیزیں گرتی رہتی ہیں؟ آپ نے فرمایا: ’’اس پانی کو کوئی چیز پلید نہیں کرتی۔‘‘