Sunan Al-Nasai Hadith 33 (سنن النسائي)
[33]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ أَنْبَأَنَا أَزْہَرُ أَنْبَأَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ يَقُولُونَ إِنَّ النَّبِيَّ ﷺ أَوْصَی إِلَی عَلِيٍّ لَقَدْ دَعَا بِالطَّسْتِ لِيَبُولَ فِيہَا فَانْخَنَثَتْ نَفْسُہُ وَمَا أَشْعُرُ فَإِلَی مَنْ أَوْصَی قَالَ الشَّيْخُ أَزْہَرُ ہُوَ ابْنُ سَعْدٍ السَّمَّانُ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: لوگ کہتے ہیں کہ نبی ﷺ نے حضرت علی کو وصیت کی۔حقیقت یہ ہے کہ آپ نے تھال منگوایا کہ اس میں پیشاب کریں،مگر (اس سے قبل ہی) آپ کا جسم ڈھیلا پڑ گیا۔(آپ فوت ہوگئے) مجھے پتہ بھی نہ چلا،تو پ نے کس کو وصیت کی؟ شیخ ابن سنی نے کہا،سند میں مذکور راوی ازہر سے مراد ازہر بن سعد سمان (گھی فروش) ہیں۔