Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 333 (سنن النسائي)

[333]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنْ الْمَاءِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِہِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہُوَ الطَّہُورُ مَاؤُہُ الْحِلُّ مَيْتَتُہُ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے،فرماتے ہیں: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! تحقیق ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا بہت پانی لے کر جاتے ہیں۔اب اگر ہم اس سے وضو کریں تو ہم پیاسے رہیں گے۔تو کیا ہم سمندری پانی سے وضو کرلیا کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’سمندر کا پانی پاک اور پاک کرنے والا ہوتا ہے اور اس کا مرنے والا جانور حلال ہوتا ہے۔‘‘