Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 338 (سنن النسائي)

[338]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ أَسَدٍ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ يَزِيدَ بْنِ حُمَيْدٍ قَالَ سَمِعْتُ مُطَرِّفًا يُحَدِّثُ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ أَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِقَتْلِ الْكِلَابِ قَالَ مَا بَالُہُمْ وَبَالُ الْكِلَابِ قَالَ وَرَخَّصَ فِي كَلْبِ الصَّيْدِ وَكَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ إِذَا وَلَغَ الْكَلْبُ فِي الْإِنَاءِ فَاغْسِلُوہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ وَعَفِّرُوا الثَّامِنَةَ بِالتُّرَابِ خَالَفَہُ أَبُو ہُرَيْرَةَ فَقَالَ إِحْدَاہُنَّ بِالتُّرَابِ

حضرت عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،انھوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے کتوں کے قتل کرنے کا حکم دیا،فرمایا: ’’لوگوں کا کتوں سے کیا تعلق؟‘‘ اور آپ نے شکار اور بکریوں کی حفاظت کے لیے کتا رکھنے کی اجازت دی اور فرمایا: ’’جب کتا برتن میں منہ ڈال دے تو اس (برتن) کو سات دفعہ دھوو اور آٹھویں بار مٹی سے مانجو۔‘‘ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن مغفل کی مخالفت کی اور کہا: ’’ایک دفعہ مٹی کے ساتھ (دھوو)۔‘‘