Sunan Al-Nasai Hadith 34 (سنن النسائي)
[34] إسنادہ ضعیف
ابو داود (29)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ ہِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ سَرْجِسَ أَنَّ نَبِيَّ اللہِ ﷺ قَالَ لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي جُحْرٍ قَالُوا لِقَتَادَةَ وَمَا يُكْرَہُ مِنْ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ قَالَ يُقَالُ إِنَّہَا مَسَاكِنُ الْجِنِّ
حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی شخص بل (زمینی سوراخ) میں پیشاب نہ کرے۔‘‘ شاگردوں نے قتادہ سے پوچھا کہ بل میں پیشاب کرنا کیوں منع ہے؟ تو انھوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ سوراخ جنوں کی رہائش گاہیں ہیں۔