Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 342 (سنن النسائي)

[342]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللہُ عَنْہَا قَالَتْ كُنْتُ أَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ فَيَضَعُ رَسُولُ اللہِ ﷺ فَاہُ حَيْثُ وَضَعْتُہُ وَأَنَا حَائِضٌ وَكُنْتُ أَشْرَبُ مِنْ الْإِنَاءِ فَيَضَعُ فَاہُ حَيْثُ وَضَعْتُ وَأَنَا حَائِضٌ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،فرماتی ہیں: بسا اوقات میں ایک ہڈی سے گوشت نوچتی تو رسول اللہ ﷺ اپنا دہن مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے رکھا تھا،حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔اسی طرح میں برتن سے پانی پیتی تو آپ اپنا منہ مبارک وہیں رکھتے جہاں میں نے اپنا منہ رکھا تھا،حالانکہ میں حیض کی حالت میں ہوتی تھی۔