Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 350 (سنن النسائي)

[350]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ يَزِيدَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ ابْنُ سَمَاعَةَ قَالَ حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ہِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ مِنْ بَنِي أَسَدِ قُرَيْشٍ أَنَّہَا أَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَذَكَرَتْ أَنَّہَا تُسْتَحَاضُ فَزَعَمَتْ أَنَّہُ قَالَ لَہَا إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ ثُمَّ صَلِّي

حضرت فاطمہ بت قیس رضی اللہ عنہا جو کہ قریش کی شاخ بنو اسد سے تعلق رکھتی تھیں،اللہ کے رسول ﷺ کے پاس آئیں اور بتایا کہ اس (فاطمہ) کو استحاضے کا خون آتا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’یہ تو ایک رگ کا خون ہے۔جب حیض کا خون آنے لگے تو نماز چھوڑ دو اور جب ختم ہو جائے تو اپنے (جسم) سے خون دھو لو اور نہا کر نماز پڑھ لیا کرو۔‘‘