Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 352 (سنن النسائي)

[352]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِنَّ ذَلِكَ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،فرماتی ہیں: ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے مسئلہ پوچھا: اے اللہ کے رسول! تحقیق مجھے استحاضے کا خون آتا ہے،تو آپ نے فرمایا: ’’یہ ایک رگ ہے،لہٰذا حیض ختم ہونے کے بعد غسل کرکے نماز پڑھا کرو۔‘‘ تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرتی تھیں۔