Sunan Al-Nasai Hadith 353 (سنن النسائي)
[353]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ عِرَاكِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ سَأَلَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَنْ الدَّمِ فَقَالَتْ عَائِشَةُ رَأَيْتُ مِرْكَنَہَا مَلْآنَ دَمًا فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ امْكُثِي قَدْرَ مَا كَانَتْ تَحْبِسُكِ حَيْضَتُكِ ثُمَّ اغْتَسِلِي أَخْبَرَنَا بِہِ قُتَيْبَةُ مَرَّةً أُخْرَی وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ جَعْفَرَ بْنَ رَبِيعَةَ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،وہ فرماتی ہیں کہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ ﷺ سے استحاضے کے خون کے بارے میں پوچھا۔اور حضرت عائشہ بیان کرتی ہیں کہ میں نے ان کا ٹب خون آلود پانی سے بھرا دیکھا۔تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’جتنے دن تمھیں پہلے حیض آیا کرتا تھا اتنے دن نماز وغیرہ سےرک جائو،پھر غسل کرکے نماز پaھو۔‘‘ (امام نسائی رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ہمیں قتیبہ نے دوبارہ یہ حدیث بیان کی تو (یزید بن ابی حبیب اور عراک بن مالک کے درمیان) جعفر بن ربیعہ کا ذکر نہیں کیا۔