Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 354 (سنن النسائي)

[354] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (209)

انوار الصحیفہ ص 323

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَنْبَأَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ ﷺ قَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ لَا وَلَكِنْ دَعِي قَدْرَ تِلْكَ الْأَيَّامِ وَاللَّيَالِي الَّتِي كُنْتِ تَحِيضِينَ فِيہَا ثُمَّ اغْتَسِلِي وَاسْتَثْفِرِي وَصَلِّي

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے،فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے بنی ﷺ سے پوچھا: تحقیق مجھے خون آتا رہتا ہے،اس لیے میں کبھی پاک نہیں ہوتی،تو کیا میں مستقل نماز چھوڑ دوں؟ آپ نے فرمایا: ’’نہیں،بلکہ تم صرف اتنے دن رات نماز چھوڑو جن دنوں میں تمھیں حیض آیا کرتا تھا،پھر غسل کرکے لنگوٹ باندھ لو اور نماز شروع کر دو۔‘‘