Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 355 (سنن النسائي)

[355] إسنادہ ضعیف

انظر الحدیث السابق (209)

انوار الصحیفہ ص 323

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ امْرَأَةً كَانَتْ تُہَرَاقُ الدَّمَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ اسْتَفْتَتْ لَہَا أُمُّ سَلَمَةَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ لِتَنْظُرْ عَدَدَ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ مِنْ الشَّہْرِ قَبْلَ أَنْ يُصِيبَہَا الَّذِي أَصَابَہَا فَلْتَتْرُكْ الصَّلَاةَ قَدْرَ ذَلِكَ مِنْ الشَّہْرِ فَإِذَا خَلَّفَتْ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ ثُمَّ لِتَسْتَثْفِرْ بِالثَّوْبِ ثُمَّ لِتُصَلِّ

حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت کو رسول اللہ ﷺ کے دور میں بہت خون آتا تھا۔تو ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے اس کے بارے میں اللہ کے رسول ﷺ سے مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا: ’’بیماری لگنے سے پہلے اس کو جن شب و روز میں ہر ماہ حیض آیا کرتا تھا،ان کا حساب لگائے اور ہر مہینے ان دنوں میں نماز چھوڑ دے۔اور جب وہ دن گزر جائیں تو وہ غسل کرے،لنگوٹ باندھے،پھر نماز شروع کر دے۔‘‘