Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 356 (سنن النسائي)

[356]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ وَہُوَ ابْنُ بَكْرِ بْنِ مُضَرَ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَہُوَ ابْنُ أُسَامَةَ بْنِ الْہَادِ عَنْ أَبِي بَكْرٍ وَہُوَ ابْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ الَّتِي كَانَتْ تَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَأَنَّہَا اسْتُحِيضَتْ لَا تَطْہُرُ فَذُكِرَ شَأْنُہَا لِرَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَكِنَّہَا رَكْضَةٌ مِنْ الرَّحِمِ لِتَنْظُرْ قَدْرَ قَرْئِہَا الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُ لَہَا فَلْتَتْرُكْ الصَّلَاةَ ثُمَّ تَنْظُرْ مَا بَعْدَ ذَلِكَ فَلْتَغْتَسِلْ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ام حبیبہ بنت حجش رضی اللہ عنہا،جو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں،ان کو استحاضے کا خون آتا رہتا تھا۔وہ پاک نہیں ہوتی تھیں۔ان کا مسئلہ رسول اللہ ﷺ کے سامنے ذکر کیا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو رحم میں کوئی زخم ہے۔وہ اپنے دنوں کو یاد کرے جن میں اسے حیض آیا کرتا تھا،چنانچہ ان دنوں میں نماز چھوڑ دے،پھر اس کے بعد وہ ہر نماز کے لیے غسل کیا کرے۔‘‘