Sunan Al-Nasai Hadith 357 (سنن النسائي)
[357]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا أَبُو مُوسَی قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ ابْنَةَ جَحْشٍ كَانَتْ تُسْتَحَاضُ سَبْعَ سِنِينَ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ إِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ فَأَمَرَہَا أَنْ تَتْرُكَ الصَّلَاةَ قَدْرَ أَقْرَائِہَا وَحَيْضَتِہَا وَتَغْتَسِلَ وَتُصَلِّيَ فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کو سات سال استحاضہ رہا،چنانچہ انھوں نے نبی ﷺ سے پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ حیض نہیں بلکہ یہ تو رگ کا خون ہے۔‘‘ آپ نے انھیں حکم دیا کہ وہ اپنے گزشتہ حیض کے مطابق نماز چھوڑ دیں،پھر غسل کرکے نماز شروع کردیں۔تو وہ ہر نماز کے لیے غسل کر لیا کرتی تھیں۔