Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 361 (سنن النسائي)

[361]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ الْقَاسِمِ عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ قُلْتُ لِلنَّبِيِّ ﷺ إِنَّہَا مُسْتَحَاضَةٌ فَقَالَ تَجْلِسُ أَيَّامَ أَقْرَائِہَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتُؤَخِّرُ الظُّہْرَ وَتُعَجِّلُ الْعَصْرَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّي وَتُؤَخِّرُ الْمَغْرِبَ وَتُعَجِّلُ الْعِشَاءَ وَتَغْتَسِلُ وَتُصَلِّيہِمَا جَمِيعًا وَتَغْتَسِلُ لِلْفَجْرِ

حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے نبی ﷺ سے کہا: تحقیق میں استحاضہ والی عورت ہوں۔آپ نے فرمایا: ’’اپنے حیض کے دنوں میں نماز سے رکی رہو،پھر غسل کرو اور ظہر کو مؤخر کرو اور عصر کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں پڑھو۔اسی طرح مغرب کو مؤخر کرو اور عشاء کو جلدی کرو اور غسل کرکے دونوں نمازیں اکٹھی پڑھو۔اور فجر کے لیے الگ غسل کرو۔‘‘