Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 362 (سنن النسائي)

[362]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو وَہُوَ ابْنُ عَلْقَمَةَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّہَا كَانَتْ تُسْتَحَاضُ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا كَانَ دَمُ الْحَيْضِ فَإِنَّہُ دَمٌ أَسْوَدُ يُعْرَفُ فَأَمْسِكِي عَنْ الصَّلَاةِ وَإِذَا كَانَ الْآخَرُ فَتَوَضَّئِي فَإِنَّمَا ہُوَ عِرْقٌ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ہَذَا مِنْ كِتَابِہِ

حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ انھیں اسحاضہ آتا تھا۔اللہ کے رسول ﷺ نے ان سے فرمایا: ’’جب حیض کا خون آئے،اور یہ سیاہ خون ہوتا ہے اور پہچانا جاتا ہے،تو نماز سے رک جاؤ۔اور جب دوسرا خون ہوو تو وضو کرکے نماز پڑھتی رہو کیونکہ یہ ایک رگ کا خون ہے۔‘‘ محمد بن مثنی نے فرمایا: ابن ابی عدی نے یہ حدیث ہمیں اپنی کتاب سے بیان فرمائی (جب کہ آئندہ حدیث: ۳۶۳ اپنے حافظے سے بیان فرمائی۔)