Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 364 (سنن النسائي)

[364]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ عَنْ حَمَّادٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ اسْتُحِيضَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ فَسَأَلَتْ النَّبِيَّ ﷺ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَلَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَتَوَضَّئِي وَصَلِّي فَإِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ قِيلَ لَہُ فَالْغُسْلُ قَالَ وَذَلِكَ لَا يَشُكُّ فِيہِ أَحَدٌ قَالَ أَبُو عَبْد الرَّحْمَنِ قَدْ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ وَتَوَضَّئِي غَيْرُ حَمَّادٍ وَاللہُ تَعَالَی أَعْلَمُ

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ آتا تھا۔انھوں نے نبی ﷺ سے پوچھا: اے اللہ کے رسول! مجھے استحاضہ (بے قاعدہ خون) آتا ہے اور میں کبھی پاک نہیں ہوتی،تو کیا نماز چھوڑ دو؟ اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’یہ تو ایک رگ کا خون ہے۔،حیض آنے لگے تو نماز چھوڑ دو۔اور جب رک جائے تو خون دھو کر وضو کرو اور نماز پڑھو کیونکہ یہ ایک رگ کا خون ہے،حیض نہیں ہے۔‘‘ راوی نے سے کہا گیا: کیا حیض کے اختتام پر وہ غسل گی؟ انھوں نے کہا: اس میں تو کسی کو شک ہی نہیں۔امام ابو عبدالرحمٰن (نسائی) رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے بہت سے راویوں نے بیان کیا ہے مگر حماد کے سوا کسی نے [توضئی] کے لفظ ذکر نہیں کیے۔واللہ أعلم۔