Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 366 (سنن النسائي)

[366]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَتْ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ لِرَسُولِ اللہِ ﷺ لَا أَطْہُرُ أَفَأَدَعُ الصَّلَاةَ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّمَا ذَلِكَ عِرْقٌ وَلَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ فَإِذَا أَقْبَلَتْ الْحَيْضَةُ فَدَعِي الصَّلَاةَ وَإِذَا ذَہَبَ قَدْرُہَا فَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ وَصَلِّي

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش نے رسول اللہ ﷺ سے کہا کہ میں کبھی خون سے پاک نہیں ہوتی تو کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ تو اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا: ’’یہ تو ایک رگ کا خون ہے،حیض نہیں۔جب حیض آنے لگے تو نماز چھوڑ دو اور جب حیض کے دن گزر جائیں تو خون دھو کر نماز پڑھو۔‘‘